تھرپارکر(این این آئی)تھرپارکر کے مختلف علاقوں، خصوصاً اسلام کوٹ شہر اور گردونواح میں رات ایک بج کر 35 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،
جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے چند سیکنڈ تک محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت اور مرکز کے حوالے سے تاحال کوئی معلومات سامنے نہیں آسکیں۔
زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف کی فضا پیدا ہوگئی، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ انتظامیہ اور متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔حکام کی جانب سے زلزلے کی شدت اور مرکز سے متعلق تفصیلات سامنے آنے کے بعد مزید معلومات متوقع ہیں۔



















































