اسلام آباد (این این آئی)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)کی موبائل رجسٹریشن وین پر درخواست جمع کروانے کے بعد شناختی کارڈ کہاں سے ملے گا؟
اس حوالے سے ترجمان نادرا نے بتایا کہ درخواست جمع کرواتے وقت درخواست دہندہ کو شناختی کارڈ ڈیلیوری کیلئے مختلف آپشن دیے جاتے ہیں، مثلا ہوم ڈیلیوری کا آپشن منتخب کرنے پر ضروری ہے کہ درست اور مکمل پتہ درج کروائیں تاکہ کارڈ دیے گئے پتہ پر موصول ہو سکے۔ترجمان نادرا نے بتایا کہ دفتر کا آپشن منتخب کرنے پر کارڈ اسی دفتر سے وصول کرنا ہوگا،
کوئی آپشن منتخب نہ کرنے پر نادرا عملہ درخواست دہندہ کو ڈیلیوری کیلئے متعلقہ قریبی نادرا سینٹر کے بارے میں آگاہ کر دے گا، درخواست دہندگان سے التماس ہے کہ اپنی رسید یا ٹریکنگ آئی ڈی محفوظ رکھیں اور مقررہ مدت پوری ہونے پر اسے دکھا کر اپنا شناختی کارڈ وصول کریں۔



















































