پیر‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

پی آئی اے کا پہلا جدید بوئنگ ڈریم لائنر طیارہ پاکستان پہنچ گیا

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد( این این آئی)پاکستان کی قومی ایئرلائن نے اپنی بین الاقوامی پروازوں اور خدمات کو جدید معیار پر لانے کے لیے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اپنے فضائی بیڑے میں پہلا بوئنگ 9-787 ڈریم لائنر طیارہ شامل کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لیز پر حاصل کردہ یہ جدید ترین ڈریم لائنر طیارہ برطانیہ کے دارالحکومت لندن سے پرواز PK786 کے ذریعے اسلام آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچا۔ یہ طیارہ پاکستان کی کسی بھی ایئرلائن کے فضائی بیڑے میں شامل ہونے والا اپنی نوعیت کا پہلا بوئنگ 9-787 طیارہ ہے، جو ملکی ہوا بازی کی صنعت میں ایک اہم سنگ میل تصور کیا جا رہا ہے۔اسلام آباد ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر وائس مارشل عامر حیات نے اپنی انتظامی ٹیم کے ہمراہ لینڈ کرنے والے پہلے ڈریم لائنر کا پرتپاک استقبال کیا۔ایئرلائن حکام کے مطابق بوئنگ 9-787 جدید ترین ٹیکنالوجی، جدید ترین ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ سسٹم، اور بیحد کشادہ و آرام دہ کیبن کی خصوصیات سے لیس ہے۔

ڈریم لائنر کی بیڑے میں شمولیت پی آئی اے کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور اس کے بین الاقوامی روٹس و نیٹ ورک کو مزید مضبوط اور فعال بنانے کی جامع حکمت عملی کا اہم حصہ ہے۔پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق اس اقدام کا بنیادی مقصد مسافروں کو بین الاقوامی معیار کی جدید سفری سہولیات، بہتر سہولت اور انتہائی آرام دہ فضائی سفر فراہم کرنا ہے تاکہ ایئرلائن کی ساکھ اور آپریشنل صلاحیت میں اضافہ کیا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Mind The Gape


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…