جمعرات‬‮ ، 29 اکتوبر‬‮ 2026 

ٹک ٹاک کا بڑا ایکشن، پاکستان میں 2 کروڑ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ

datetime 29  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی پر پاکستان میں اپریل سے جون 2026 کے دوران 23,243,711 ویڈیوز پلیٹ فارم سے ہٹا دیں،

جن کی تعداد 2 کروڑ 32 لاکھ سے زیادہ بنتی ہے۔ دنیا بھر میں اس سہ ماہی کے دوران حذف کی جانے والی ویڈیوز کی تعداد 18 کروڑ 82 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

ٹک ٹاک کی سہ ماہی رپورٹ برائے نفاذِ کمیونٹی گائیڈلائنز میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں ویڈیوز ہٹانے کی شرح 1.1 فیصد رہی۔ ان میں سے 99.7 فیصد ویڈیوز کی نشاندہی خودکار نظام کے ذریعے کی گئی، جبکہ 94.5 فیصد مواد کو اپ لوڈ کیے جانے کے 24 گھنٹوں کے اندر حذف کر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں نظرثانی کے عمل سے گزرنے کے بعد 519,075 ویڈیوز دوبارہ بحال کی گئیں۔ عالمی سطح پر حذف کی جانے والی ویڈیوز میں سے 99.5 فیصد کی شناخت خودکار نظام نے کی، جبکہ 92.7 فیصد خلاف ورزی پر مبنی مواد کو پوسٹ ہونے کے پہلے 24 گھنٹوں میں ہٹا دیا گیا۔ مزید جانچ کے نتیجے میں دنیا بھر میں 6,262,383 ویڈیوز کو دوبارہ پلیٹ فارم پر بحال کیا گیا۔

ٹک ٹاک نے جعلی اکاؤنٹس اور کم عمر صارفین سے متعلق اکاؤنٹس کے خلاف بھی اقدامات کیے۔ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 146,807,400 جعلی اکاؤنٹس ختم کیے گئے، جبکہ 26,840,767 ایسے اکاؤنٹس بھی ہٹائے گئے جن کے بارے میں خدشہ تھا کہ انہیں 13 سال سے کم عمر افراد چلا رہے ہیں۔

رپورٹ میں حذف شدہ ویڈیوز کے مواد کی مختلف اقسام کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔ عالمی سطح پر ہٹائی جانے والی ویڈیوز میں 19.5 فیصد حساس یا بالغ موضوعات سے متعلق تھیں، جبکہ 16.1 فیصد مواد ذہنی صحت اور انسانی رویّوں سے وابستہ موضوعات پر مشتمل تھا۔

اعداد و شمار کے مطابق جسمانی اعضا کی نمائش اور جنسی نوعیت کے رویّوں سے متعلق مواد کا تناسب 13.8 فیصد رہا۔ خطرناک سرگرمیوں اور چیلنجز پر مبنی ویڈیوز 13.5 فیصد تھیں، جبکہ مصنوعی ذہانت سے تخلیق کردہ مواد اور ایڈیٹ شدہ میڈیا کی شرح حذف کی گئی ویڈیوز میں 1.8 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ٹک ٹاک کی جانب سے ہر تین ماہ بعد جاری کی جانے والی اس رپورٹ میں پلیٹ فارم پر مواد کی نگرانی، کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیوں اور صارفین کو محفوظ رکھنے کے لیے کیے گئے اقدامات کی تفصیلات پیش کی جاتی ہیں۔ کمپنی کے مطابق، قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے مواد اور اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی پلیٹ فارم کی پالیسیوں کے مطابق عمل میں لائی جاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…