اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے 3رہنما پارلیمانی پارٹی اجلاس سے ناراض ہوکر چلے گئے۔
پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں ہونے والے پی ٹی آئی کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ارکان کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ذرائع کے مطابق خواجہ شیراز، علی محمد خان اور فیصل گنڈاپور اجلاس سے ناراض ہوکر روانہ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق خواجہ شیراز اور فیصل امین گنڈا پور کو اجلاس میں شریک ارکان اسمبلی رکنے کیلیے آوازیں دیتے رہے۔اس موقع پر فیصل امین گنڈاپور نے واضح طور پر کہا کہ میں اجلاس میں نہیں بیٹھنا چاہتا ہوں۔



















































