منگل‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2026 

نادرا نے اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی مشکل آسان کردی

datetime 27  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بیرون ملک رہنے والے پاکستانی پاک آئی ڈی اکاؤنٹ بناتے وقت اپنے غیر ملکی موبائل نمبر کا استعمال کرسکتے ہیں۔

نادرا نے اس حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نائیکوپ سمیت دیگر دستاویزات کے حصول کے لیے پاکستانی موبائل نمبر ہونا ضروری نہیں۔نادرا کے پوڈ کاسٹ میں کینیڈا میں مقیم ایک شہری نے سوال کیا کہ بیرون ملک رہنے والے پاکستانی غیر ملکی موبائل نمبر کے ذریعے نائیکوپ کے لیے درخواست کیسے جمع کرا سکتے ہیں؟ اس پر نادرا کے ترجمان سید شباہت علی نے بتایا کہ اوورسیز پاکستانی اپنے قیام کے ملک کا انتخاب کرکے وہاں کا موبائل نمبر استعمال کرتے ہوئے پاک آئی ڈی پر اکاؤنٹ بنا سکتے ہیں۔ترجمان کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانی بڑی تعداد میں نائیکوپ اور دیگر دستاویزات کے لیے پاک آئی ڈی موبائل ایپ سے استفادہ کرتے ہیں، تاہم اکاؤنٹ بنانے کے دوران بعض صارفین کو صرف پاکستانی نمبر درج کرنے کا آپشن دکھائی دیتا ہے، جس کے باعث انہیں مشکلات پیش آتی ہیں۔نادرا حکام نے وضاحت کی کہ یہ مسئلہ عموماً اس وقت پیدا ہوتا ہے جب صارف اکاؤنٹ بناتے ہوئے ’کنٹری آف اسٹے‘ کے خانے میں پاکستان منتخب کرلیتا ہے۔ ایسی صورت میں سسٹم پاکستانی موبائل نمبر مانگتا ہے، کیونکہ تصدیقی کوڈ یعنی او ٹی پی اسی نمبر پر بھیجا جاتا ہے۔نادرا کے مطابق اس مشکل سے بچنے کے لیے صارفین کو اکاؤنٹ بناتے وقت اپنے حقیقی ملکِ قیام کا انتخاب کرنا چاہیے۔ مثال کے طور پر کینیڈا میں رہنے والا پاکستانی ’کنٹری آف اسٹے‘ میں کینیڈا منتخب کرکے اپنا کینیڈین موبائل نمبر درج کرسکتا ہے۔

اس طریقے سے غیر ملکی نمبر پر اکاؤنٹ کی تصدیق مکمل کرکے پاک آئی ڈی کی متعلقہ خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ پاک آئی ڈی پر ڈیجیٹل شناخت کو فعال کرنے کے لیے موبائل نمبر ضروری ہے، تاہم یہ شرط نہیں کہ نمبر لازماً پاکستان کا ہی ہو۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے موجودہ ملک کا موبائل نمبر استعمال کرسکتے ہیں۔نائیکوپ کا مکمل نام نیشنل آئیڈینٹیٹی کارڈ فار اوورسیز پاکستانیز ہے۔ یہ نادرا کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانی شہریوں کو جاری کیا جانے والا شناختی کارڈ ہے، جو ان افراد کے لیے قانونی شناختی دستاویز کی حیثیت رکھتا ہے جو ملازمت، تعلیم یا مستقل رہائش کے سلسلے میں پاکستان سے باہر رہتے ہیں۔ ایسے پاکستانی شہری بھی اس کے اہل ہوسکتے ہیں جن کے پاس کسی دوسرے ملک کی شہریت موجود ہو۔

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مرنے کے علاوہ


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…