منگل‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2026 

خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد پی ٹی آئی کا وفاق سے پہلا رابطہ

datetime 27  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا میں گورنر راج نافذ ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پہلی مرتبہ وفاقی حکومت سے رابطہ کیا ہے،

جسے دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات کی ممکنہ بحالی کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے پارٹی کی پارلیمانی قیادت کی ہدایت پر وفاقی حکومت سے رابطہ کیا ہے۔ اس سے قبل 20 اکتوبر کو ہونے والے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں انہیں وفاق کے ساتھ مذاکرات کرنے کا اختیار دیا گیا تھا۔پارٹی ذرائع کے مطابق گورنر راج کے نفاذ سے پہلے وفاقی حکومت کی مذاکراتی ٹیم میں شامل دو اہم وفاقی وزراء سے بھی رابطہ کیا گیا تھا۔ حالیہ رابطے کو اسی سلسلے کی ایک کڑی قرار دیا جا رہا ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی کی حکومت کی بحالی اور گرفتار پارٹی کارکنوں کی رہائی مذاکرات کے اہم نکات میں شامل ہیں۔ پارٹی کی جانب سے ان معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ ذرائع کے مطابق 11 اکتوبر کو خیبرپختونخوا میں گورنر راج نافذ ہونے کے بعد پی ٹی آئی اور وفاقی حکومت کے درمیان رابطوں کا سلسلہ منقطع ہوگیا تھا، تاہم حالیہ پیش رفت کے بعد دونوں جانب بات چیت کے امکانات دوبارہ پیدا ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مرنے کے علاوہ


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…