اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملکی صرافہ بازاروں میں ایک روز کے وقفے کے بعد سونے کی قیمتوں میں دوبارہ کمی دیکھنے میں آئی ہے،
جس کے نتیجے میں فی تولہ سونا مزید سستا ہوگیا۔آل صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,300 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 22 ہزار 136 روپے ہوگئی۔ اسی طرح 10 گرام سونا 1,115 روپے سستا ہونے کے بعد 3 لاکھ 61 ہزار 913 روپے میں فروخت ہونے لگا۔سونے کے ساتھ چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔
فی تولہ چاندی 85 روپے سستی ہوکر 5 ہزار 793 روپے کی سطح پر آگئی۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں گراوٹ دیکھی گئی، جہاں فی اونس نرخ 14 ڈالر کم ہوکر 3 ہزار 996 ڈالر رہ گیا۔ اس کمی کے باعث عالمی منڈی میں سونے کی قیمت ایک بار پھر 4 ہزار ڈالر کی اہم حد سے نیچے آگئی۔



















































