لاہور( این این آئی)پاکستان ریلویز نے دیگر ٹرینوں کی طرح آئوٹ سورس ٹرینوں میں بھی رعایتیں دینا لازمی قرار دے دیا ہے۔
پاکستان ریلویز ہیڈکوارٹرز لاہور کی ہدایات کے مطابق آئوٹ سورس ٹرینوں میں بھی قواعد کے مطابق رعایتی ٹکٹ، پاسز اور پی ٹی اوز کی سہولت برقرار رہے گی۔معمر افراد، معذور افراد، صحافیوں، ریلوے ملازمین اور دیگر اہل افراد کو مقررہ قواعد کے مطابق رعایت دی جائے گی۔ ٹرین کی روانگی سے 48گھنٹے پہلے تک رعایتی کوٹے کی سہولت بھی برقرار رہے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق جائز رعایت دینے سے انکار کی صورت میں متعلقہ ریلوے حکام یا پاکستان سٹیزن پورٹل پر شکایت درج کروائی جائے۔



















































