منگل‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2026 

گورنرپنجاب کا100کروڑ مالیت کی 10ایکڑ زمین انڈس ہسپتال کو عطیہ دینے کا اعلان

datetime 27  اکتوبر‬‮  2026 |

لاہور( این این آئی)گورنر پنجاب سردارسلیم حیدرخان نے لاہور میں انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کی آٹھویں دو سالہ کانفرنس کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور تقریب سے خطاب بھی کیا۔گورنرپنجاب کی جانب سے سو کروڑ مالیت کی دس ایکڑ زمین انڈس ہسپتال کو عطیہ دینے کا اعلان کیاگیا،

زمین ضلع اٹک میں انڈس ہسپتال کی تعمیر کے لیے استعمال کی جائے گی۔گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرخان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ضلع اٹک میں انڈس ہسپتال کی تعمیر سے وہاں کے عوام کو بھی صحت کہ سہولیات مفت حاصل ہوسکیں گی۔ضلع اٹک میں انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کے تعاون سے سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال بنایاجارہاہے۔غریب عوام کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔دور دراز اور پسماندہ علاقوں کے لوگ طبی سہولیات سے محروم ہیں ان کی محرومی کو ختم کرنا میرا مشن ہے۔انہوںنے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ صحت کا نظام ناگزیر ہے۔

موسمیاتی تبدیلی، سیلاب اور شدید موسمی حالات پاکستان کے صحت کے نظام کے لیے بڑے چیلنج بن چکے ہیں۔ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ماحول دوست اور موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ طبی نظام تشکیل دینا ہوگا۔انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کی جانب سے معیاری طبی سہولیات مفت فراہم کرنے کے ماڈل کو سراہتے ہیں ،انسانیت کی خدمت قابل تقلید مثال ہے۔طبی تحقیق، آفات سے نمٹنے کے موثر طریق کار اور طبی رہنما اصولوں کو صحت کی پالیسیوں کا حصہ بنایا جائے۔موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے عوام، بالخصوص کمزور طبقات، کو محفوظ رکھنے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مرنے کے علاوہ


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…