منگل‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2026 

غیر ملکی لائسنس کی بنیاد پر پاکستانی ڈرائیونگ لائسنس کیسے حاصل کریں؟

datetime 27  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) غیر ملکی ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والے افراد کے لیے پاکستان میں مقامی ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کی سہولت موجود ہے۔

تاہم، فراہم کردہ معلومات کے مطابق یہ لائسنس موٹروے پولیس کے متعلقہ طریقہ کار کے تحت جاری کیا جاتا ہے۔

غیر ملکی لائسنس کی بنیاد پر پاکستانی ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے خواہش مند افراد کو بھی مقررہ ٹیسٹ پاس کرنا ہوتے ہیں۔ اس حوالے سے انہیں وہی مراحل مکمل کرنا پڑتے ہیں جن سے عام پاکستانی شہری گزرتے ہیں۔ اس سہولت کا نمایاں فائدہ یہ ہے کہ لائسنس کے حصول کا پورا عمل ایک ہی دن میں مکمل ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس کی درخواست دینے والے شہریوں کے لیے آن لائن ٹریکنگ کی سہولت بھی متعارف کرائی ہے۔ ڈرائیونگ لائسنس انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم (DLIMS) کے ذریعے اب شہری اپنے قومی شناختی کارڈ نمبر کی مدد سے گھر بیٹھے لائسنس کی تیاری اور موجودہ صورتحال معلوم کرسکتے ہیں۔

اس آن لائن سہولت کے باعث لوگوں کو اپنے لائسنس کی پیش رفت جاننے یا اس سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے ٹریفک لائسنسنگ دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں رہتی۔

لائسنس کا اسٹیٹس چیک کرنے کے لیے شہری اپنے انٹرنیٹ براؤزر میں DLIMS Tracking تلاش کریں اور متعلقہ ٹریکنگ پورٹل کھول لیں۔ پورٹل پر موجود خانے میں اپنا 13 ہندسوں کا قومی شناختی کارڈ نمبر بغیر ڈیش کے درج کریں۔ اس کے بعد اسکرین پر ظاہر ہونے والا سیکیورٹی کوڈ (CAPTCHA) مکمل کرکے Track License کے بٹن پر کلک کردیں۔

مطلوبہ معلومات درج کرنے کے بعد لائسنس سے متعلق تازہ ترین صورتحال اسکرین پر ظاہر ہوجائے گی۔ اگر وہاں “Your regular license is in printing queue” کا پیغام دکھائی دے تو اس کا مطلب ہے کہ لائسنس ابھی چھپائی کے انتظار میں ہے۔

پرنٹنگ مکمل ہونے کے بعد لائسنس متعلقہ پتے پر روانہ کردیا جاتا ہے، جبکہ اس کی ترسیل کے لیے پاکستان پوسٹ کا ٹریکنگ نمبر بھی فراہم کیا جاتا ہے۔ شہری اس نمبر کو پاکستان پوسٹ کی ویب سائٹ پر درج کرکے اپنے لائسنس کی ترسیل سے متعلق معلومات اور پارسل کی تازہ ترین صورتحال معلوم کرسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مرنے کے علاوہ


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…