منگل‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2026 

حکومت نے گندم کی قیمتوں میں کمی کی نوید سنا دی

datetime 27  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) گندم کی قیمتوں میں اضافے اور آٹے کی مہنگائی سے پریشان شہریوں کے لیے حکومت نے ریلیف کی امید ظاہر کردی ہے۔

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران گندم کی قیمتیں معمول پر آنے کی توقع ہے۔ ان کے مطابق حالیہ مہنگائی کی بڑی وجہ مارکیٹ میں مصنوعی طور پر قیمتیں بڑھانے کی کوششیں اور بعض عناصر کی مداخلت ہے۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ حکومت نے تمام صوبوں کی مشاورت اور اتفاقِ رائے سے گندم کی قیمت 4 ہزار 500 روپے فی من مقرر کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے تقریباً چار دہائیوں بعد ایک جامع قومی گندم پالیسی تیار کی ہے، جس کا مقصد زرعی شعبے کو مستحکم کرنا اور کسانوں کے معاشی مفادات کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔رانا تنویر حسین کے مطابق حکومت نے رواں سال گندم کے اسٹریٹجک ذخائر 60 لاکھ میٹرک ٹن تک برقرار رکھنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ملک میں گندم کی کمی نہیں ہونے دی جائے گی، کیونکہ پاکستان میں ضرورت کے مطابق وافر ذخائر موجود ہیں۔

انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ گندم کی دستیابی کے حوالے سے غیر ضروری خدشات کا شکار نہ ہوں۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت بیرونِ ملک سے گندم منگوانے کے بجائے مقامی کسانوں سے فصل کی خریداری کو ترجیح دے گی، تاکہ ملکی کاشت کاروں کی حوصلہ افزائی ہو اور انہیں اپنی پیداوار کا مناسب معاوضہ مل سکے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان ایگریکلچرل اسٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن (پاسکو) کے ذخائر سے صوبوں کو 13 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد گندم فراہم کی جا چکی ہے۔ رانا تنویر حسین کے مطابق اگر صوبوں کی جانب سے مزید طلب سامنے آئی تو اس ضرورت کو پورا کرنے کے لیے ساڑھے پانچ لاکھ میٹرک ٹن تک گندم درآمد کرنے کے انتظامات بھی کیے جا سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مرنے کے علاوہ


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…