منگل‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2026 

سردیوں میں گیس کا شیڈول تیار، صارفین کیلئے اہم خبر آگئی

datetime 27  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سردیوں کی آمد کے ساتھ ملک میں گیس کی طلب اور دستیابی کے درمیان بڑھتے ہوئے فرق کے باعث گھریلو صارفین کو گیس کی لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق مجوزہ منصوبے میں گھروں کو روزانہ 24 گھنٹوں کے دوران صرف 8 گھنٹے گیس فراہم کرنے کی تجویز زیرِ غور ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتِ پٹرولیم نے موسم سرما میں گیس کی فراہمی کے انتظامات سے متعلق تیاری مکمل کرلی ہے، جس کے بعد اس منصوبے پر وزیراعظم کو بریفنگ دیے جانے کا امکان ہے۔ مجوزہ شیڈول کے تحت صارفین کو ناشتے، دوپہر کے کھانے اور رات کے کھانے کی تیاری کے اوقات میں گیس فراہم کی جائے گی، جبکہ دیگر اوقات میں فراہمی محدود رہ سکتی ہے۔گیس کی تقسیم کے لیے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) اور سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) اپنے اپنے دائرہ اختیار میں الگ الگ اوقات مقرر کریں گی۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق ایس این جی پی ایل اس وقت گھریلو صارفین کو روزانہ 487 ملین مکعب فٹ گیس فراہم کررہی ہے، جبکہ ایس ایس جی سی کے زیرِ انتظام علاقوں میں گھریلو صارفین کو یومیہ 286 ملین مکعب فٹ گیس مہیا کی جارہی ہے۔

دوسری جانب موسم سرما میں گیس کی ممکنہ قلت کے باعث متبادل ایندھن ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ بھی صارفین کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔تاہم گیس کی فراہمی کے مجوزہ اوقات سے متعلق تاحال حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا اور نہ ہی حکومت کی جانب سے اس شیڈول کی منظوری یا نفاذ کا باضابطہ اعلان کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مرنے کے علاوہ


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…