منگل‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2026 

عفت عمر کیساتھ فیشن شو میں دلچسپ واقعہ، اداکارہ کو سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا سامنا

datetime 27  اکتوبر‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی)پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان عفت عمر لاہور میں منعقدہ لام فیشن ویک سیزن 2کے دوران پیش آنے والے ایک دلچسپ واقعے کے باعث سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا نشانہ بن گئیں۔

عفت عمر اس موقع پر سنہری لباس کی ساڑھی پہنے بھرپور تاثرات کا اظہار کر رہی تھیں،اداکارہ معروف ڈیزائنر نیلوفر شاہد کے ہمراہ اسٹیج پر موجود تھیں جب جشن کے دوران استعمال کیے جانے والے پارٹی پاپر کا ایک سنہری ٹکڑا اچانک ان کی ناک پر آکر چپک گیا۔ دلچسپ بات یہ تھی کہ عفت عمر اس سے بے خبر رہیں اور اپنے انداز میں مگن رہیں، ناک پر موجود سنہری ٹکڑا ان کے لباس سے ملتی جلتی ایک بڑی نتھ کا تاثر دے رہا تھا۔

نیلوفر شاہد بھی یہ منظر دیکھ کر کچھ غیر آرام دہ دکھائی دیں، بعدازاں عفت عمر کو اس کا احساس ہوا تو انہوں نے اس ٹکڑے کو آہستہ سے اپنی ناک سے ہٹا دیا۔واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین اداکارہ کے غیر معمولی تاثرات اور اس دلچسپ لمحے پر مزاحیہ تبصرے کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مرنے کے علاوہ


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…