جمعرات‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2026 

سونے کی قیمت میں کمی، چاندی بھی سستی، نئی قیمتیں سامنے آگئیں

datetime 22  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونا 3 ہزار روپے سستا ہوگیا

۔ عالمی منڈی میں بھی دونوں قیمتی دھاتوں کی قیمتیں گر گئی ہیں۔تازہ ترین نرخوں کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار روپے گھٹ کر 4 لاکھ 31 ہزار 536 روپے پر آگئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 572 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 69 ہزار 972 روپے ہوگئی ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کے بھاؤ میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس قیمت 30 ڈالر نیچے آنے کے بعد 4 ہزار 90 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

عالمی سطح پر قیمتوں میں اس کمی کے اثرات پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں بھی سامنے آئے ہیں۔سونے کے ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی ہے۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 121 روپے سستی ہونے کے بعد 6 ہزار 86 روپے کی ہوگئی، جبکہ 10 گرام چاندی کے نرخ 104 روپے کم ہوکر 5 ہزار 217 روپے پر آگئے۔دوسری جانب عالمی منڈی میں چاندی کی فی اونس قیمت میں 1.21 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد یہ 56 ڈالر ہوگئی۔قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں حالیہ کمی سے سونے اور چاندی کے زیورات خریدنے والے صارفین کو کچھ مالی ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ تاہم زیورات کی اصل قیمت کا تعین ان میں استعمال ہونے والی دھات کے خالص پن، بنانے کی مزدوری اور دکاندار کی جانب سے وصول کیے جانے والے اضافی اخراجات کے مطابق ہوگا۔



کالم



بارہ منٹ کا کھیل


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…