جمعرات‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2026 

اسلام آباد میں 150 غیر قانونی سوسائٹیوں کے خلاف کارروائی کا اعلان

datetime 21  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں 150 سوسائٹیاں غیرقانونی ہیں، جن کے خلاف کام کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ملپور علاقے کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں 150سوسائٹیاں غیرقانونی ہیں، ان تمام غیرقانونی سوسائٹیوں کے خلاف کام کررہے ہیں، جہاں بھی سرکار کی زمین پر قبضہ ہو گا وہ واگزار کروائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں نیشنل ہیریٹیج میوزم بنارہے ہیں، غیرقانونی قبضہ کرنے والوں کے علاوہ قبضے پر آنکھیں بند کرنے والے سی ڈی اے ملازمین کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے۔وفاقی وزیر داخلہ نے بہارہ کہو میں قبضے کی زمین واگزار کرانے کی بھی ہدایات کی اور کہا کہ سرکار کی 108کنال زمین یہاں سے واگزار کرائیں گے، واگزار زمین پر 3 میوزیم بنائیں گے جن میں آرمی میوزیم بھی شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے پرانے سیکٹرز جی سکس، جی سیون، جی نائن اور جی ٹین کی تعمیر نو کریں گے اور تجاوزات کا خاتمہ بلا تفریق کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں بجلی کی ترسیل کا نظام مکمل طور پر انڈر گرانڈ کرنے جا رہے ہیں، لیسکو کے ساتھ مل کر بجلی کے کھمبے ختم کریں گے۔قبل ازیں اسلام آباد میں کشمیر چوک انڈر پاس پر میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ آج کشمیر چوک انڈر پاس کی تعمیر کا 12واں دن ہے، پیش رفت آپ کے سامنے ہے، اگلے 10دن میں کشمیر چوک انڈر پاس پر کافی کام مکمل کر لیں گے، یہ ایسی جنکشن ہے جس پر ٹریفک کا زور رہتا ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ ہم نے کوئی روڈ بند نہیں کی، یہاں سے مری جانے اور اسلام آباد آنے والی ٹریفک کو آسانی ہوگی، جس دن کشمیر چوک انڈر پاس مکمل ہو گا کھول دیں گے اور وزیر اعظم کشمیر چوک انڈر پاس کا افتتاح کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک ایک درخت جو کشمیر چوک انڈر پاس میں آیا اس کو شفٹ کرایا ہے ضائع نہیں ہوا، پچھلے دو سال میں دیکھیں اسلام آباد میں کتنے درخت شامل ہوئے ہیں، اسپارکو کا ریکارڈ دیکھ لیں اسلام آباد میں کتنے درخت لگے ہیں۔وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ اسلام آباد کے ایف نائن پارک کی تعمیر نو کر رہے ہیں، اسلام آباد کے شاہ اللہ دتا کے پاس واگزار کرائی گئی زمین پر بھی پارک تعمیر کر رہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ سوال کرو کہ اسلام آباد کے نوجوانوں کیلئے ہم کیا کر رہے ہیں، اسلام آباد کے نوجوانوں کے لیے اسکالرشپ، لیپ ٹاپ، قرض پروگرام لائے ہیں، اگر کسی نے حکومتی زمین پر قبضہ کیا ہوا ہے تو اس کا غربت سے کیا تعلق ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی چند اپارٹمنٹس دیکھ کر آیا ہوں جو سرکار اور پرائیویٹ لوگوں نے قبضہ کر رکھے ہیں، اسلام آباد کے کمرشل مارکیٹ میں بیٹھنے کی جگہ کیلئے ایک پالیسی بنا رہے ہیں، ایف سکس کی مارکیٹ اور دور کسی مارکیٹ کا دکان دار ایک ہی کرایہ کیوں ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ ماڈل جیل کا چند دن میں افتتاح ہوگا، اسلام آباد کے تمام قیدی اڈیالہ جیل میں ہیں، اسلام آباد کے تمام قیدی ماڈل جیل منتقل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کرکٹ اسٹیڈیم پر جلد آپ کو خوش خبری سنائیں گے، اسلام آباد کے لوکل باڈیز الیکشن پرانے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔



کالم



بارہ منٹ کا کھیل


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…