اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

سپریم کورٹ نے ذکی الرحمان لکھوی کی درخواست ضمانت پر کارروائی روک دی

datetime 6  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام ا باد۔۔۔۔ سپریم کورٹ نے ماتحت عدلیہ میں ذکی الرحمان لکھوی کی درخواست ضمانت پر کارروائی روک دی ، جسٹس جواد ایس خواجہ کہتے ہیں قانون کے مطابق حکومت کو نقص امن کے خدشے پر کسی شخص کو حراست میں لینے کا اختیار ہے۔ وفاق کی اپیل پر ذکی الرحمان لکھوی کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس قاضی فائز عیسی پر مشتمل دو ر کنی بینچ نے ذکی الرحمان لکھوی کی رہائی کیخلاف وفاق کی اپیل پر سماعت کی۔ اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ نے بتایا کہ ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمان لکھوی کو انسداد دہشتگردی عدالت سے ضمانت کے بعد ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا۔ ملزم کا تعلق کالعدم لشکر طیبہ سے ہے اور اس کی رہائی کے بعد وفاقی دارالحکومت سمیت کسی بھی جگہ نقص امن کا خدشہ تھا۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ آئین و قانون کے مطابق حکومت کو نقص امن کے خدشے پر کسی شخص کو حراست میں لینے کا اختیار ہے۔ حکومت سیکورٹی کے معاملات کو بہتر جانتی ہے ، ہمیں بتائیں کہ اس وقت ہم کیا کر سکتے ہیں۔ اٹارنی جنرل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم معطل کرنے کی استدعا کی۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے اٹارنی جنرل سے کہا کہ آپ ذکی الرحمان لکھوی کو کل سپریم کورٹ میں پیش کریں۔ بظاہر اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے میں کوئی سقم ہو سکتا ہے۔ ممکن ہے ہم دوسرے فریق کو سننے کے بعد فیصلہ معطل کرنے کے بجائے کالعدم قرار دیدیں۔ عدالت کے استفسار پر اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ذکی الرحمان لکھوی کو ایک اور مقدمے میں حراست میں لے لیا گیا ہے ، ذکی الرحمان لکھوی کی ضمانت کا کیس اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں لگا ہوا ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت سے لکھوی کی ضمانت ہو سکتی ہے، جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ ذکی الرحمان لکھوی کو کل سپریم کورٹ میں پیش کریں، پتہ کر کے بتائیں کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں لکھوی کی ضمانت کے مقدمے میں کیا کارروائی ہوئی۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ صبح تک ذکی الرحمان لکھوی کو رہا نہ کریں۔ اس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے رہائی کا حکم دے دیا تو حراست میں کیسے رکھ سکتے ہیں۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ سپریم کورٹ لکھوی کو رہا نہ کرنے کا کہہ رہی ہے تو آپ اسے کیسے چھوڑ سکتے ہیں۔جوڈیشل مجسٹریٹ کو بتا دیں کہ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف وفاق کی اپیل پر کل سپریم کورٹ میں سماعت ہوگی ، سپریم کورٹ نے ماتحت عدلیہ میں ذکی الرحمان لکھوی درخواست ضمانت پر کارروائی روک کر ملزم کو نوٹس جاری کر دیا ، کیس کی سماعت کل دوبارہ ہوگی۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…