اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد میں گولڈ میڈلسٹ طالبہ لائبہ کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ پولیس کی تفتیشی ٹیم کو موصول ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق لائبہ کی موت پھندا لگنے کے باعث ہوئی، مزید تحقیقات کے لیے نمونے فورنزک کے لیے لیب بھیجے گئے ہیں، حتمی رپورٹ فورنزک ٹیسٹ کے بعد مرتب کی جائے گی۔خیال رہے کہ گولڈ میڈلسٹ طالبہ لائبہ اعجاز کی مبینہ خودکشی کے معاملے میں پولیس نے تفتیش آگے بڑھانے کے لیے مقدمے کی بند ایف آئی آر دوبارہ کھول دی تھی۔
مقدمہ لائبہ کے والد کی مدعیت میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 322 اور 34 کے تحت درج کیا گیا ہے، پولیس نے والد کا بیان بھی ریکارڈ کر لیا۔



















































