نیویارک(نیوزڈیسک)داعش کے چ±نگل سے فرار ہو کر ترکی پہنچنے والی تین نوجوان خواتین نے اپنے اوپر مظالم اور داعش کی اندرونی کہانی بیان کردی ۔شام کا شمالی شہر رقاہ داعش کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔داعش اپنے سخت گیر رویے اور شدت آمیز سزا دینے کے حوالے سے بدنام ہے اور ان میں سے اکثر خبریں میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں، تاہم ان کی خواتین پولیس کے حوالے سے اب تک لوگوں کو کم معلومات حاصل تھیں لیکن داعش کے چنگل سے نجات پا کر شام پہنچنے والی تین خواتین نے ان مظالم سے پردہ اٹھایا ہے ۔ان خواتین جنہوں نے اپنا نام تبدیل کرکے ایک امریکی اخبار کو انٹرویو دیا، ان کا کہنا تھا کہ داعش کی خنسہ بریگیڈ خواتین کو اپنی خود ساختہ شریعت کا پابند بنانے کا کام انجام دیتی ہے۔ جو خواتین نقاب نہیں پہنتی انہیں جرمانہ اور تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ انہی میں ایک خاتون دعا کے مطابق جب وہ داعش کے پولیس میں تھی تو خود اس نے چند ایسی خواتین کو سزا دی جنہیں وہ بچپن سے جانتی تھی، تاہم وہ ایسا کرنے پر مجبور تھی۔دعا نے بتایا کہ داعش میں ہی ڈیوٹی انجام دینے والی ایک اور لڑکی اوس سے اس کی ملاقات ہوئی جو خود بھی اس ماحول اور تشدد سے تنگ تھی اور پھر انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ بھاگ کر شام چلی جائیں۔اس مقصد کے لیے دونوں نے اپنا نام تبدیل کیا اور پھر کسی طرح سے بھاگ کر ترکی کی سرحد پر قائم شامی پناہ گزین کے کیمپ جا پہنچیں جہاں ان کی ملاقات عاصمہ نامی ایک اور خاتون سے ہوئی جس کا تعلق بھی کبھی داعش خواتین پولیس بریگیڈ سے تھا اور جو بھاگ کر کیمپ پہنچی تھی ۔امریکی اخبار سے بات کرتے ہوئے ان خواتین کا کہنا تھا کہ وہ اپنی وطن واپسی سے کے حوالے سے مستقبل سے مایوس نظر آتی ہے ، تاہم ان کی خواہش ہے کہ وہ اپنی تعلیم مکمل کرلیں۔
جو خواتین نقاب نہیں پہنتی انہیں ۔۔۔۔!داعش کے چنگل سے فرار خواتین کے انکشافات
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بجلی کے یونٹ پر سیلز ٹیکس کا نیا طریقہ کار نافذ
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک
-
4 اگست کو سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
-
متحدہ عرب امارات نے محدود مدت کیلئے بڑی سہولت دے دی
-
55 سالہ شخص کی 2 کم عمر لڑکیوں سے جنسی زیادتی
-
اسکول ہفتے میں 6 روز کھلیں گے ،نوٹیفکیشن جاری
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
جامعات اور کالجز میں دو روزہ تعطیل کا فیصلہ
-
اگست سے اکتوبر تک ملک میں معمول سے کم بارشوں اور زیادہ گرمی کی پیشگوئی
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
بینک سے سونا غائب کرنے اور 5 کروڑ کے فراڈ کے الزام میں بینک کیشئر سمیت 2 افراد گرفتار
-
ایف آئی اے کی بڑی کارروائی؛ غیر قانونی فارماسیوٹیکل فیکٹری سیل، جعلی ادویہ برآمد
-
واٹس ایپ میں ایک نئی دلچسپ اپ ڈیٹ کر دی گئی
-
کامن ویلتھ گیمز : جیولن تھرو کے فائنل میں پاکستان کے ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر



















































