پشاور (اسلام آباد نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سے تعلق رکھنے والے 15 افسران کے تبادلے کر دیے گئے ہیں،
جبکہ متعلقہ افسران کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اکرام اللہ اور شاہد اللہ کو خیبرپختونخوا سے تبدیل کرکے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
تبادلے کے احکامات کی زد میں آنے والے دیگر افسران میں شاہ فہد، کیپٹن (ر) زبیر خان، میاں عادل اقبال، وقار علی، عنبر علی خان، کیپٹن (ر) ثنا اللہ اور سہیل خان شامل ہیں۔
اس کے علاوہ احتشام الحق، محمد فہیم، محمد عثمان، سرمد سلیم اور شفیع اللہ خان کو بھی صوبے سے تبدیل کر دیا گیا ہے۔ تمام متعلقہ افسران کو نئی ہدایات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔



















































