ہفتہ‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2026 

پیٹرول سبسڈی لینے والوں کےلیےخوشخبری، وزیراعظم کا اہم اعلان

datetime 10  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ عوام کو پیٹرولیم اخراجات میں ریلیف دینے کے لیے فیول سبسڈی اسکیم کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، جس کے لیے حکومت نے 75 ارب روپے مختص کیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اب تک ایک کروڑ سے زائد مستحق شہری اس منصوبے سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے فیول سبسڈی پروگرام کے تحت مستحق افراد تک ڈیجیٹل نظام کے ذریعے براہِ راست مالی سہولت پہنچانے میں خدمات انجام دینے والے وزراء اور سرکاری افسران کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان تعاون کو سراہتے ہوئے منصوبے کی کامیابی کو مشترکہ کوششوں کا نتیجہ قرار دیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وفاق اور صوبوں نے مل کر عوام کو پیٹرول پر سبسڈی فراہم کرنے کے لیے اہم اقدام کیا۔ منصوبے پر عمل درآمد کے دوران مختلف مشکلات پیش آئیں، تاہم متعلقہ اداروں کے باہمی تعاون سے اسکیم کو آگے بڑھایا گیا۔

ایک کروڑ سے زائد شہریوں کی رجسٹریشن

وزیراعظم کے مطابق فیول سبسڈی اسکیم کے لیے اب تک ایک کروڑ 8 لاکھ 80 ہزار سے زیادہ افراد رجسٹریشن کرا چکے ہیں، جبکہ ایک کروڑ ایک لاکھ 98 ہزار شہریوں کو واؤچرز جاری کیے جاچکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مجموعی طور پر 2 کروڑ 70 لاکھ ٹوکن جاری کیے گئے، جن میں سے ایک کروڑ 94 لاکھ ٹوکن استعمال ہوئے۔ ان کے ذریعے شہریوں نے رعایتی نرخوں پر پیٹرول حاصل کیا۔

شہباز شریف کے مطابق 92 لاکھ 77 ہزار افراد دوبارہ بھی ٹوکن حاصل کرکے استعمال کرچکے ہیں، جبکہ موٹر سائیکل استعمال کرنے والوں میں سے تقریباً 96 فیصد افراد اس سہولت سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔

موٹر سائیکل اور چھوٹی گاڑیوں کے مالکان کو ماہانہ ریلیف

وزیراعظم نے بتایا کہ اسکیم کے تحت اہل موٹر سائیکل مالکان، چنگ چی اور دیگر رکشوں کے مالکان، جبکہ 800 سی سی تک کی گاڑیاں رکھنے والے اہل افراد کو ماہانہ 2 ہزار روپے کا فائدہ فراہم کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس مالی معاونت سے صرف گاڑی یا موٹر سائیکل استعمال کرنے والے افراد ہی نہیں بلکہ ان کے اہلِ خانہ بھی بالواسطہ طور پر مستفید ہوتے ہیں، کیونکہ ایندھن کے اخراجات میں کمی سے گھریلو بجٹ پر دباؤ کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

متعلقہ اداروں کی کارکردگی کو سراہا

شہباز شریف نے فیول سبسڈی پروگرام کو عملی شکل دینے میں تعاون کرنے پر پیٹرولیم ڈویژن، اوگرا، اسٹیٹ بینک، نادرا، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور ٹیلی کام کمپنیوں سمیت دیگر متعلقہ اداروں کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے صوبائی حکومتوں کا بھی شکریہ ادا کیا، جن کے تعاون سے مستحق شہریوں تک سہولت پہنچانے کا عمل ممکن ہوا۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے فیول سبسڈی اسکیم جاری رکھے گی۔ ان کے مطابق اس منصوبے کا مقصد ایندھن کے بڑھتے ہوئے اخراجات سے متاثرہ مستحق افراد کو مالی سہارا دینا اور ڈیجیٹل نظام کے ذریعے امداد کی فراہمی کو آسان بنانا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…