جمعرات‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل آئی ٹی پارک کا افتتاح کر دیا

datetime 10  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی دارالحکومت میں نیشنل آئی ٹی پارک کا افتتاح کردیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جدید سہولتوں سے آراستہ یہ منصوبہ پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ اور معاشی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

وزیراعظم کے مطابق نیشنل آئی ٹی پارک نوجوانوں کے لیے روزگار اور ترقی کے نئے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی کے شعبے سے وابستہ افراد کو اپنی صلاحیتیں بروئے کار لانے کے لیے سازگار ماحول فراہم کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کا سنگ بنیاد 2017-2018 کے دوران رکھا گیا تھا، جبکہ اس کی تکمیل آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت سمیت جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں آگے بڑھنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ نیشنل آئی ٹی پارک سے نئی کمپنیوں، کاروباری اداروں اور آئی ٹی ماہرین کو فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ ملک کے دیگر علاقوں میں بھی ایسے منصوبوں کو وسعت دینے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ وزیراعظم نے منصوبے کی تکمیل میں کردار ادا کرنے پر وزیرِ آئی ٹی اور ان کی ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ صرف ایک عمارت کی تعمیر تک محدود نہیں، بلکہ اس کے ذریعے ٹیکنالوجی، جدت اور پیشہ ورانہ مہارت کو ایک جگہ جمع کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ وزیراعظم نے بتایا کہ وہ ایک وفد کے ہمراہ جنوبی کوریا کا دورہ بھی کر چکے ہیں۔ ان کے مطابق دانش یونیورسٹی کے قیام کے لیے بھی کام تیزی سے جاری ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ٹیم نے نیشنل آئی ٹی پارک کو مکمل کرنے کے لیے محنت کی ہے۔ انہوں نے منصوبے کی تکمیل میں تعاون کرنے والے تمام اداروں اور متعلقہ فریقوں کی خدمات کو بھی سراہا۔

شزا فاطمہ خواجہ نے بتایا کہ ملک کے مختلف حصوں میں قائم سہولت مراکز سے شہری فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا پہلا آئی ٹی ٹاور لاہور میں ارفع کریم کے نام سے قائم کیا گیا تھا، جبکہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی سہولت مراکز کا دائرہ بڑھایا گیا ہے۔

حکام کے مطابق نیشنل آئی ٹی پارک کا قیام پاکستان میں ٹیکنالوجی سے متعلق سرگرمیوں، نئی کمپنیوں اور نوجوان آئی ٹی ماہرین کے لیے مواقع پیدا کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…