جمعہ‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2026 

نانا پاٹیکر کی آخری ’ہارر فلم‘ کب ریلیز ہوگی؟

datetime 9  اکتوبر‬‮  2026 |

ممبئی (نیوز ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار نانا پاٹیکر کی آخری فلم رواں سال دسمبر میں سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

ہارر کامیڈی فلم ’شکتی شالینی‘ میں نانا پاٹیکر نے اداکارہ انیت پڈا کے ساتھ کام کیا تھا اور اطلاعات کے مطابق وہ انتقال سے قبل فلم کی شوٹنگ مکمل کرچکے تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نانا پاٹیکر نے مئی میں فلم کے لیے اپنے مناظر ریکارڈ کروائے تھے۔ فلم میں ان کے کردار کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ ایک تانترک کا کردار ادا کررہے ہیں، تاہم پروڈکشن کمپنی میڈوک فلمز کی جانب سے اس حوالے سے تاحال باضابطہ تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

’شکتی شالینی‘ میڈوک فلمز کی ہارر کامیڈی فرنچائز کا حصہ ہے، جس میں اس سے قبل ’استری‘، ’بھیڑیا‘، ’منجیا‘ اور ’تھاما‘ جیسی فلمیں پیش کی جاچکی ہیں۔ فلم کی پروڈکشن دنیش وجن نے کی ہے جبکہ ہدایت کاری کے فرائض آدتیہ سرپوتدار نے انجام دیے ہیں۔

فلم کے اعلان کا تعلق پہلے ’تھاما‘ کے ساتھ سامنے آیا تھا، جس میں آیوشمان کھرانہ اور رشمیکا مندانا نے مرکزی کردار ادا کیے۔ یہ فلم اکتوبر 2025 میں ریلیز ہوئی تھی۔

رپورٹس کے مطابق انیت پڈا ’شکتی شالینی‘ میں دو مختلف کرداروں میں نظر آئیں گی۔ ان میں ’شکتی‘ ایک عام خاتون ہے جو محافظ کا روپ اختیار کرتی ہے، جبکہ ’شالینی‘ ایک ایسی روح ہے جو دھوکے اور قتل کا نشانہ بننے کے بعد انتقام لینے کے لیے واپس آتی ہے۔ فلم کی کہانی دیومالائی تصورات اور لوک روایات کے گرد گھومتی ہے۔

فلم میں وینیٹ کمار سنگھ منفی کردار ادا کررہے ہیں، جبکہ وشال جیٹھوا اور سیما بسواس بھی کاسٹ کا حصہ ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ان دونوں فنکاروں نے بھی مئی میں نانا پاٹیکر کے ساتھ شوٹنگ میں حصہ لیا تھا۔

فلم کا آخری شیڈول 27 مئی کو ممبئی کے علاقے پووائی میں واقع چتراورتھ اسٹوڈیو میں مکمل کیا گیا، جہاں کلائمیکس کے مناظر کی عکس بندی کی گئی۔ ’شکتی شالینی‘ کو 24 دسمبر 2026 کو سینما گھروں میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…