جمعرات‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2026 

سرکاری حج اسکیم میں درخواست جمع کرانے والے عازمین کے لئے اہم خبر

datetime 8  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج اسکیم کے تحت حج اخراجات کی دوسری قسط جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 اکتوبر مقرر کردی ہے۔

وزارت کے ترجمان کے مطابق اب تک 32 ہزار 178 عازمین حج دوسری قسط کی رقم جمع کراچکے ہیں۔ ان میں سے تقریباً 17 ہزار افراد نے ون لنک کے ذریعے گھر بیٹھے آن لائن ادائیگی کی۔

اعداد و شمار کے مطابق 1 ہزار 400 عازمین نے بینک کارڈ کے ذریعے جبکہ 13 ہزار 800 افراد نے مینول بینک چالان استعمال کرتے ہوئے اپنے حج واجبات جمع کرائے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل حج پورٹل کے ذریعے آن لائن ادائیگی کا حصہ 57 فیصد سے بھی زیادہ ہوچکا ہے، جبکہ دوسری قسط کی مد میں اب تک مجموعی طور پر 20.5 ارب روپے وصول کیے جا چکے ہیں۔

عازمین حج دوسری قسط کی رقم نیشنل آئی ٹی بورڈ کے حج پورٹل پر دستیاب سہولت کے ذریعے ون لنک، بینک کارڈ یا مینول چالان کے ذریعے جمع کراسکتے ہیں۔ وزارت نے واضح کیا ہے کہ مقررہ تاریخ کے بعد ادائیگی کے حوالے سے مسائل سے بچنے کیلئے عازمین بروقت رقم جمع کرائیں۔

دوسری جانب وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے ایک لاکھ 3 ہزار عازمین اپنے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹس ایپ پر اپ لوڈ کرچکے ہیں۔

جن عازمین نے تاحال میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ جمع نہیں کرایا، انہیں حج پورٹل پر موجود میڈیکل فٹنس فارم ڈاکٹر سے تصدیق کروا کر لازمی طور پر جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…