بدھ‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2026 

کراچی میں 28 سالہ حاملہ لڑکی کے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار، خاتون بھی شامل

datetime 7  اکتوبر‬‮  2026 |

کراچی (این این آئی) بن قاسم ٹاؤن میں 6 ماہ کی حاملہ 28 سالہ خاتون کے قتل کے کیس میں پولیس نے پیش رفت کرتے ہوئے مقتولہ کے سابق شوہر اور سالے کے بعد اس کی بیوی کو بھی گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بن قاسم انویسٹی گیشن پولیس نے اسٹیل مل روڈ پر جناح گیٹ کے قریب جھاڑیوں سے مقتولہ کشف جمال کی لاش ملنے کے واقعے کی تحقیقات کے دوران سابق شوہر کی بیوی صبا کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔اس سے قبل انویسٹی گیشن پولیس مقتولہ کے سابق شوہر یاسر درانی اور اس کے سالے تیمور کو گرفتار کرچکی ہے۔ پولیس نے لاش ٹھکانے لگانے میں استعمال ہونے والی سفید رنگ کی سوزوکی آلٹو کار اور واردات میں استعمال کیا جانے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے۔تفتیشی حکام کے مطابق 30 ستمبر کو بن قاسم اسٹیل مل روڈ جناح گیٹ کے قریب جھاڑیوں سے 26 سالہ کشف جمال کی لاش ملی تھی، جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ 6 ماہ کی حاملہ بھی تھی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کشف جمال کی شادی یاسر درانی سے ہوئی تھی تاہم طلاق کے باوجود دونوں رابطے میں تھے۔ تفتیش کے مطابق سابق شوہر یاسر درانی نے تیمور کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر قتل کا منصوبہ بنایا اور کشف کو سوزوکی آلٹو میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔تفتیش کے دوران یہ بھی سامنے آیا کہ واردات کے وقت یاسر درانی کی اہلیہ صبا بھی گاڑی میں موجود تھی۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کی لاش گاڑی کی عقبی نشست پر رکھ کر بن قاسم جناح گیٹ کے قریب جھاڑیوں میں پھینکی گئی، جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔انویسٹی گیشن پولیس نے صبا کو بھی گرفتار کرکے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور سفید رنگ کی آلٹو کار برآمد کرلی ہے، جبکہ واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…