بدھ‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2026 

لندن سے شگاگو جانے والا مسافر طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا

datetime 6  اکتوبر‬‮  2026 |

لندن(این این آئی)لندن سے شکاگو جانے والی برٹش ایئرویز کی پرواز دورانِ سفر اچانک تقریبا 28 ہزار فٹ نیچے آگئی

جس کے بعد پائلٹ نے ہنگامی صورت حال کا اعلان کرتے ہوئے طیارے کا رخ واپس لندن کی جانب موڑ دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برٹش ایئرویز کی پرواز بی اے 295 نے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے شکاگو کے لیے اڑان بھری تھی۔آئرلینڈ کی فضائی حدود میں پہنچنے کے تقریبا ایک گھنٹے بعد طیارہ تقریبا 37 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کر رہا تھا کہ اچانک چند منٹ میں تقریبا 28 ہزار فٹ نیچے آکر 9 ہزار فٹ کی بلندی پر پہنچ گیا۔پرواز کے عملے نے فضائی ٹریفک کنٹرول کو ہنگامی صورت حال سے آگاہ کرنے کے لیے 7700 کوڈ جاری کیا، جس کے بعد طیارہ شکاگو جانے کے بجائے واپس برطانیہ کی طرف مڑ گیا۔فلائٹ ٹریکنگ کے مطابق بوئنگ 777 نے لندن واپسی سے قبل کئی گھنٹے فضا میں چکر لگائے جس کا مقصد طیارے کا وزن کم کرنے کے لیے ایندھن خرچ کرنا بتایا گیا۔برٹش ایئرویز نے تصدیق کی کہ طیارہ فنی خرابی کے باعث ہیتھرو واپس آیا اور بحفاظت لینڈ کرگیا۔

تمام مسافر معمول کے مطابق طیارے سے اتر گئے اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ابتدائی رپورٹس میں کیبن کے دبا میں خرابی کا امکان ظاہر کیا گیا، تاہم ایئرلائن نے اس کی تصدیق نہیں کی۔ ہنگامی کوڈ 7700 بھی خرابی کی مخصوص نوعیت ظاہر نہیں کرتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…