کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 2 ارب ڈالرز سے بڑھ گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے چیئرمین عاظم حسین نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ 2014-15 ءکے لیے پاکستان کی آئی ٹی سروسز کی برآمدات 2 اعشاریہ 2 ارب ڈالرز سے بڑھ گئی ہیں، رواں سال کے لئے آئی ٹی انڈسٹری کا مجموعی ریونیو 2 اعشاریہ 5 ارب ڈالرز ہے، جس کا مطلب ہے کہ آئی ٹی انڈسٹری کا 86 فیصد ریونیو صرف برآمدات سے آتا ہے۔