جمعہ‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2026 

میاں بیوی کے جھگڑے میں مناتا کون ہے؟ مریم نواز کے شوہر محمد صفدر نے بتادیا

datetime 2  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کیپٹن (ر) صفدر نے اپنی اہلیہ اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ساتھ گھریلو زندگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ معمولی ناراضی کی صورت میں صلح کے لیے پہل عموماً مریم نواز کی جانب سے ہوتی ہے۔

کیپٹن (ر) صفدر نے حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے علاوہ سیاسی معاملات پر بھی اظہار خیال کیا۔میاں بیوی کے درمیان اختلافات سے متعلق سوال پر کیپٹن (ر) صفدر نے بتایا کہ ان کے اور مریم نواز کے درمیان ہونے والے جھگڑے معمولی نوعیت کے ہوتے ہیں اور ایسی صورتحال میں مریم نواز ہی بات آگے بڑھا کر معاملہ بہتر کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنی اہلیہ پر حکم نہیں چلاتے بلکہ دونوں کے درمیان ادب، احترام اور عزت کا رشتہ قائم ہے۔

ان کے مطابق شادی کو 35 برس گزر چکے ہیں، ان کے تین بچے ہیں اور اب ان کی اولاد سے نواسے بھی ہیں۔کابینہ میں شامل نہ ہونے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے دلچسپ انداز میں کہا کہ جب وزیراعلیٰ مریم نواز کابینہ کے اجلاس میں آتی ہیں تو تمام افراد کو احتراماً کھڑا ہونا پڑتا ہے، اس لیے انہوں نے خود کابینہ کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا۔گھریلو معاملات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ گھر میں جب میٹھا آتا ہے تو مریم نواز اکثر کہتی ہیں کہ اسے چھپا دو، کیونکہ صفدر سارا میٹھا کھا لیں گے اور پھر ان کی طبیعت خراب ہوسکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…