جمعہ‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2026 

حکومتی وفد سے ملاقات، اپوزیشن رہنماؤں نے مذاکرات آگے بڑھانے کیلئے عمران خان سے ملاقات کی شرط رکھ دی

datetime 2  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد میں سیاسی کشیدگی کم کرنے اور معاملات مذاکرات کے ذریعے طے کرنے کے لیے حکومت اور اپوزیشن کے نمائندوں کے درمیان ملاقات کا آغاز ہوگیا۔

حکومت اور اپوزیشن کے وفود اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں موجود ہیں، جہاں اسپیکر سردار ایاز صادق نے اپوزیشن ارکان کا استقبال کیا۔ اپوزیشن وفد میں علامہ راجا ناصر عباس، بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، عامر ڈوگر اور سلمان اکرم راجا شریک ہیں۔حکومتی وفد میں وزیر داخلہ محسن نقوی، شیری رحمان، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، طلال چوہدری، اعجاز جاکھرانی، نوید قمر، رانا ثناء اللہ اور امیر مقام شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران خیبر پختونخوا کی مجموعی صورتحال سمیت دیگر سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جبکہ لانگ مارچ کو مؤخر کرنے کے معاملے پر بھی بات چیت متوقع ہے۔وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ مذاکرات کا آغاز ابھی ہوا ہے اور دونوں فریق اس بات پر متفق ہیں کہ آج کسی نتیجے تک پہنچنے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مزید تفصیلات کے لیے فی الحال انتظار کرنا ہوگا۔سلمان اکرم راجا نے کہا کہ اپوزیشن مذاکرات میں انصاف کے معاملے کو اٹھائے گی۔

ان کے مطابق پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات اور مشاورت ضروری ہے، اگر یہ ملاقات ہوجاتی ہے تو بات آگے بڑھ سکتی ہے، بصورت دیگر صورتحال برقرار رہے گی۔ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ بھی کیا۔اسد قیصر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا مقصد ان سے مشاورت کرکے آئندہ کا ایجنڈا طے کرنا ہے۔ ان کے مطابق عمران خان کی بہنوں سے متعلق معاملہ بھی زیر بحث آئے گا، تاہم ان کے لیے سب سے اہم بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہے۔عامر ڈوگر نے کہا کہ وہ ابتدا ہی سے مذاکرات اور ملاقات کے حامی رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلافات کو محاذ آرائی میں تبدیل نہیں ہونا چاہیے اور وہ کسی ادارے کے ساتھ تصادم یا لڑائی نہیں چاہتے۔علامہ راجا ناصر عباس نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے محمود اچکزئی کی ملاقات کا معاملہ بھی مذاکرات میں اٹھایا جائے گا۔ ان کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بغیر مسائل کا حل ممکن نہیں، جبکہ مذاکرات کے حوالے سے بعض شرائط طے کرنا بھی ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ معاملات کے حل کا آسان راستہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…