جمعہ‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2026 

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے سکیورٹی انتظامات پر ایک بار پھر سوالات اٹھنے لگے

datetime 2  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)لاہور ایئرپورٹ پر سکیورٹی اور دستاویزات کی جانچ کے دوران جعلی ٹکٹ پر انٹرنیشنل ڈپارچر ایریا تک پہنچنے والے مسافر کو گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران لاہور ایئرپورٹ پر بغیر دستاویزات یا جعلی کاغذات کے ذریعے داخلے کی یہ تیسری کوشش سامنے آئی ہے۔ حالیہ واقعے میں بھی ایک شخص انٹرنیشنل ڈپارچر ایریا تک پہنچنے میں کامیاب ہوگیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والا شیراز نذیر ولد شیخ نذیر جعلی ٹکٹ کے ذریعے ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل ڈپارچر ایریا میں داخل ہوا تھا۔کاؤنٹر پر پہنچنے کے بعد اہلکاروں نے مسافر کے کاغذات کی جانچ کی تو اس کے پاس موجود ٹکٹ جعلی ثابت ہوا، جس پر اسے حراست میں لے لیا گیا۔ایف آئی اے حکام نے ابتدائی کارروائی کے بعد مسافر کو مزید تفتیش کے لیے ایئرپورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے حوالے کردیا۔ اے ایس ایف نے اسے کنٹرول روم منتقل کرکے پوچھ گچھ کی۔تفتیش مکمل ہونے پر مسافر کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے سپرد کردیا گیا، جبکہ حکام کے مطابق شیراز نذیر کا پاسپورٹ بھی جنوری 2025 میں ایکسپائر ہوچکا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…