اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صحافی سید عمران شفقت نے ایک صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات سے متعلق دعویٰ کیا ہے کہ وزیر نے اپنے اہل خانہ کے لیے اٹلی سے خصوصی طور پر تیار کردہ جوتے منگوائے،
جن پر مبینہ طور پر 8 کروڑ روپے تک اخراجات آئے۔اپنے ویلاگ میں سید عمران شفقت نے دعویٰ کیا کہ مذکورہ صوبائی وزیر نے جوتے تیار کرنے کے لیے اٹلی سے ایک ماہر جوتا ساز کو خصوصی طور پر پاکستان بلوایا۔صحافی کے مطابق جوتا ساز پاکستان پہنچنے کے بعد صوبائی وزیر اور ان کے خاندان کے افراد کے پاؤں کے ناپ لیے، تاکہ ہر فرد کے لیے الگ اور کسٹم میڈ جوتے تیار کیے جاسکیں۔سید عمران شفقت کا کہنا تھا کہ عام طور پر مہنگے جوتوں کے حوالے سے عالمی برانڈز کا ذکر سامنے آتا ہے، تاہم اس معاملے میں مبینہ طور پر جوتا ساز کو اٹلی سے پاکستان بلا کر پورے خاندان کے لیے انفرادی ناپ کے مطابق جوتے تیار کروائے گئے۔
انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ جوتوں کی تیاری سمیت اس پورے عمل پر مجموعی طور پر تقریباً 8 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔صحافی نے اپنی گفتگو میں متعلقہ صوبائی وزیر کا نام ظاہر نہیں کیا اور ناظرین سے کہا کہ وہ خود اس شخصیت کے بارے میں اندازہ لگائیں۔ واضح رہے کہ یہ معلومات صحافی کی جانب سے کیے گئے دعوے پر مبنی ہیں۔
ایک صوبائی وزیر اطلاعات نے اٹلی سے ڈیزائنر بلوا کر فیملی کیلئے 8 کروڑ روپے کے جوتے بنوائے۔ عمران شفقت
اب یہ کون وزیر اطلاعات ہے؟ یہاں تو سب کے سب خاندانی رئیس ہیں، اس وزیر اطلاعات کے دادا کی بھی پاکستان بننے سے پہلے کی فیکٹریاں ہوں گی https://t.co/YcvApwpcbl
— Ahmad Warraich (@ahmadwaraichh) October 2, 2026



















































