پیر‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

امریکا،270سے زائد کیتھولک پادریوں کے1ہزار بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

datetime 1  اکتوبر‬‮  2026 |

واشنگٹن (این این آئی )امریکی ریاست میساچوسٹس میں سرکاری تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ 270 سے زائد کیتھولک پادریوں و عہدیداروں نے تقریبا 1 ہزار بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست کی اٹارنی جنرل اینڈریا جوئے کیمبل کی جانب سے جاری 203 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں بتایا گیا کہ فال ریور، اسپرنگ فیلڈ اور ووسٹر کے 3 کیتھولک ڈاوسز میں کئی دہائیوں تک بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات پیش آتے رہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تحقیقات کے دوران کئی سالوں کا پرانا ریکارڈ دیکھا گیا اور 100 سے زیادہ افراد کے انٹرویوز کیے گئے، جن میں متاثرین بھی شامل تھے۔رپورٹ کے مطابق اس دوران کم از کم 275 مذہبی عہدیداروں پر 944 بچوں سے زیادتی کے الزامات سامنے آئے، جن میں سے زیادہ تر واقعات 2002 سے پہلے کے ہیں۔

تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا کہ چرچ کے بعض عہدیداروں نے شکایات اور انتباہات پر مناسب کارروائی نہیں کی اور بعض ملزمان پادریوں کو دوسری جگہ منتقل کیا گیا۔اس حوالے سے میساچوسٹس کی اٹارنی جنرل اینڈریا جوئے کیمبل نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اداروں نے کئی مواقع پر بچوں کے تحفظ کے بجائے چرچ کی ساکھ کو ترجیح دی۔رپورٹ میں متاثرین کے تحفظ اور قانونی اصلاحات کے لیے مزید اقدامات کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…