اسلام آباد (آن لائن)سماجی ویب سائٹ فیس بک کی وجہ سے نوجوانوں میں خطرناک وڈیوز بنانے کے رجحان میں کمی لانے بارے ٹویٹر اور دیگر سماجی ویب سائٹس پر ایک زبردست مہم چل پڑی جس کے اولین طور پر 4 لاکھ سے زائد افراد نے پسندیدگی کا بھی اظہار کیا ہے جبکہ دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سماجی ویب سائٹس پر اپنے صفحات لانچ کر کے نوجوانوں کو آگاہی فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیس بک پر خطرناک وڈیوز اپ لوڈ کرنے سے روکنے اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب مائل کرنے کے لئے نوجوانوں کے ایک گروپ نے فیس لائف کے عنوان سے صفحہ بنایا ہے جس میں نوجوانوں کو زندگی کی قدر و قیمت اور دیگر مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے بارے معلومات دی گئی ہیں اسلام اور دیگر مذاہب کی روشنی میں بھی اس کا حل بتایا گیا ہے۔