اسلام آباد (این این آئی)نادرا کی جانب سے شادی شدہ اورغیر شادی شدی خواتین کیلئے خصوصی سہولت کا اعلان کردیا گیا۔
نادرا کے مطابق برتھ سرٹیفکیٹ نہ ہونے کے باوجود 18 سال سے زائد عمر کی ایسی خواتین 31 دسمبر تک اپنا شناختی کارڈ بنوا سکیں گی،شادی شدہ خواتین کمپیوٹرائزڈ نکاح نامہ کے ساتھ شناختی کارڈ بنوا سکیں گی،درخواست گزار کے شوہر یا والدین میں سیکسی ایک کابائیو میٹرک لازمی قرار دیا گیا ہے۔نادرا کے مطابق 18 سال سے زائد عمر کی غیرشادی شدہ خاتون کے پاس والدین، بہن یابھائی کاشناختی کارڈ ہونا ضروری ہے،درخواست گزارخاتون کے والدین یا بہن، بھائی کا بائیومیٹرک تصدیق کے لئے ساتھ ہونا بھی ضروری ہے،یہ خصوصی سہولت 21 دسمبر 2026 تک برقرار رہے گی۔



















































