منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

امراض قلب کی حیرت انگیز علامت جو جسم پر ظاہر ہوتی ہے

datetime 22  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)آنکھوں کے گرد ظاہر ہونے والی ایک مخصوص علامت دل کی بیماریوں کے بڑھتے ہوئے خطرے کی نشاندہی کرسکتی ہے،

نئی تحقیق میں اہم انکشاف سامنے آگیا۔دنیا بھر میں انسانی اموات کی بڑی وجوہات میں امراض قلب سرفہرست ہیں۔ ہارٹ اٹیک، دل کی دھڑکن میں بے قاعدگی اور دل کے مختلف حصوں کو پہنچنے والے نقصانات سمیت کئی طبی مسائل کو امراض قلب کے زمرے میں شامل کیا جاتا ہے۔ماہرین کے مطابق بلند فشار خون، کولیسٹرول کی زیادہ مقدار اور سگریٹ نوشی دل کی بیماریوں کے خطرے میں اضافہ کرسکتے ہیں، جبکہ روزمرہ زندگی کے معمولات اور طرز زندگی بھی دل کی صحت پر نمایاں اثر ڈالتے ہیں۔اسی لیے دل سے متعلق بیماریوں کی بروقت شناخت کو اہم سمجھا جاتا ہے تاکہ ممکنہ پیچیدگیوں سے پہلے ہی بچاؤ کے اقدامات کیے جاسکیں۔ اب ایک تحقیق میں جسم پر ظاہر ہونے والی ایسی علامت کی نشاندہی کی گئی ہے جو آنکھوں کے قریب دکھائی دیتی ہے۔جرنل Atherosclerosis میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق بعض افراد کی آنکھوں کے اندرونی کونوں کے قریب جلد پر زردی مائل اور چربی جیسا مواد جمع ہوجاتا ہے۔

طبی اصطلاح میں اس کیفیت کو Xanthelasma کہا جاتا ہے۔تحقیق کے دوران تقریباً 18 ہزار ایسے افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا جن میں یہ علامت موجود تھی، جبکہ ان کا موازنہ ایسے افراد سے کیا گیا جنہیں xanthelasma کا سامنا نہیں تھا۔تحقیق کے نتائج کے مطابق آنکھوں کے گرد اس قسم کے چربی والے ذخائر رکھنے والے افراد میں فالج اور ہارٹ اٹیک سمیت امراض قلب سے متعلق بعض مسائل کا خطرہ دوسرے افراد کے مقابلے میں دو سے تین گنا زیادہ دیکھا گیا۔محققین کے مطابق یہ اضافی خطرہ صرف مختصر مدت تک محدود نہیں رہتا بلکہ تقریباً 10 سال بعد بھی برقرار رہ سکتا ہے۔ آنکھوں کے گرد زرد چربی نما مواد کی موجودگی جسم میں کولیسٹرول کی بلند سطح سے تعلق رکھ سکتی ہے، جبکہ زیادہ کولیسٹرول دل کی بیماریوں کے خطرے میں اضافے کا ایک اہم عنصر ہے۔تاہم تحقیق کرنے والے ماہرین نے واضح کیا کہ اس مطالعے کی کچھ حدود بھی ہیں اور xanthelasma اور امراض قلب کے درمیان تعلق کو مزید بہتر طور پر سمجھنے کے لیے اضافی تحقیق کی ضرورت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…