نیویارک/اسلام آ با د(آ ئی این پی) بین الاقوا می سر چ انجن گو گل نے پا کستانی شہر یوں کیلئے بھی لا ئیو ٹر یفک فیچر متعارف کرو ادیا،ڈرا ئیورز گو گل نقشہ کے ذ ریعے منزل کی جا نب رواںدواں کسی بھی اجنبی سڑک پر اپنے مقام اور ٹر یفک کی صورتحال کے با رے میں آ گا ہی حاصل کرسکیں گئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پا کستانی شہر ی طو یل عر صے سے لا ئیو ٹر یفک فیچر کے انتظار میں تھے جسے اب متعارف کروا دیا گیا ہے۔لا ئیو ٹر یفک فیچر کو پہلے مر حلے میں اسلام آ با د اور لا ہور میں فعا ل کیا گیا جسے دوران سفر لوگ اپنے مو با ئل فون اور لیپ ٹاپ کے ذ ر یعے استعمال میں لا سکتے ہیں۔لا ئیو ٹر یفک فیچر کے ذ ر یعے دوران سفر آ پ کسی بھی مقام کے نام سے آ گا ہی حاصل کر سکتے ہیں جبکہ آ پ کی اگلی منزل کے با رے میں بھی آ پکو آ گاہ کیا جا تا ہے۔فیچر کے ذ ریعے سڑک پر ٹر یفک کی مو جو دہ صورتحال،حادثات اور ٹر یفک بند ش کی و جوہات بھی جان سکتے ہیں۔دسرے مر حلے میں لا ئیو ٹر یفک فیچر کو پا کستان کے دیگر شہروں کیلئے بھی فعال کر دیا جا ئیگا۔شہر یوں نے فیچر متعارف کروانے پرگو گل کا شکر یہ ادا کر تے ہو ئے کہا اس کے ذ ر یعے ہم اپنے سفر کو دلچسپ اور محفوظ بنا نے کے ساتھ وقت کے ضیاع سے بھی بچا سکتے ہیں۔