پیر‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2026 

ایران نے امریکا سے جنگ کے خاتمے کیلئے نئی شرائط پیش کر دیں

datetime 21  ستمبر‬‮  2026 |

تہران (این این آئی)ایران کے سیکیورٹی چیف محسن رضائی نے امریکا کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے لیے تہران کی نئی شرائط سامنے رکھ دیں۔

عرب میڈیا کو خصوصی انٹرویو میں محسن رضائی نے بتایا کہ ایران نے قطری ثالثوں کے ذریعے اپنی شرائط امریکا تک پہنچا دی ہیں، ایران جنگ کے ابتدائی 40 دنوں کے مقابلے میں اب زیادہ جنگی تجربہ رکھتا ہے اور امریکا کا زیادہ طاقت ور اور تکلیف دہ حملوں سے مقابلہ کیا جائے گا۔ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے بھی آبنائے ہرمز کی بندش برقرار رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک امریکا اپنی ذمے داریاں پوری نہیں کرتا، آبنائے ہرمز دوبارہ نہیں کھولی جائے گی۔ایران کی نئی شرائط میں جنگ کا خاتمہ، دونوں ممالک کی خود مختاری کا احترام، ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت، بحری ناکہ بندی ختم کرنا اور ایران کے منجمد اثاثے بحال کرنا شامل ہیں۔جون میں طے پانے والے مفاہمتی معاہدے میں جنگ کا تمام محاذوں پر خاتمہ، ایران کے لیے 300 ارب ڈالرز کے امریکی تعاون سے تعمیرِ نو کے منصوبے، ایرانی تیل کی برآمدات کے لیے پابندیوں میں نرمی اور خطے میں مزید امریکی فوجی تعینات نہ کرنے کی شرائط شامل تھیں۔

ایرانی سیکیورٹی چیف نے اس بار امریکا سے جنگی ہرجانے کا مطالبہ نہیں کیا، تاہم جوہری پروگرام کے حوالے سے کہا ہے کہ ایران نے اب تک جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے متعلق پابندی برقرار رکھی ہے، لیکن مستقبل میں صورتِ حال تبدیل ہو سکتی ہے۔محسن رضائی نے یمن کی جنگ میں ایرانی مداخلت کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران یمن اور سعودی عرب کے درمیان امن کے لیے ثالثی میں مدد کر سکتا ہے۔ انہوں نے آبنائے باب المندب کو بند کرنے کے امکان کو بھی مسترد کر دیا۔دوسری جانب امریکا نے تاحال ایران کی نئی شرائط پر باضابطہ ردِعمل نہیں دیا ۔امریکی حکام نے خطے کے متعدد ممالک میں موجود اپنے شہریوں کو سیکیورٹی صورتِحال کے پیشِ نظر محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…