لندن /اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے
وزیراعظم فیول ریلیف سکیم میں 20 سال پرانی موٹر سائیکلوں، رکشوں اور چنگ چی رکشوں کو فی الفور شامل کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق یکم جنوری 2006 کے بعد رجسٹرڈ تمام موٹر سائیکلیں، رکشے، چنگ چی وزیراعظم فیول ریلیف سکیم میں رجسٹریشن کے لیے اہل ہوں گے ،وزیراعظم فیول ریلیف سکیم سے اب 20 سال پرانی موٹر سائیکلیں، رکشے، چنگ چی چلانے والے بھی مستفید ہو سکیں گے



















































