جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

دائود ابراہیم کو واپس لانا اتنا آسان نہیں وہ پاکستانی خفیہ ایجنسیوں کی حفاظت میں ہے،سابق دہلی پولیس کمشنر

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آئی این پی) دہلی پولیس کے سابق کمشنر نیراج کمار نے کہا ہے کہ انڈر ورلڈ ڈان دائود ابراہیم کو واپس لانا اتنا آسان نہیںکیونکہ وہ پاکستان کی حفاظت میں ہے۔ ہفتہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس کے سابق کمشنر کاکہنا ہے کہ دائود ابراہیم کو واپس لانا اتنا آسان کام نہیں وہ دشمن ملک کی حفاظت میں ہے ، حال ہی میں گرفتار ہونے والے گینگسٹر چھوٹا راجن سے بھی دائود ابراہیم کی گرفتاری میں زیادہ مدد نہیں مل سکتی، دائود ابراہیم پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں کی حفاظت میں ہے۔ نیراج کمار نے کہاکہ بھارتی حکومت کو چاہیے کہ وہ دائود ابراہیم کو واپس لانے کیلئے ہر ممکن کوشش کرے، ایک دن ضرور آئے گا کہ جب حکومت اسے گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گی۔ واضح رہے کہ بھارت الزام عائد کرتا ہے کہ انڈر ورلڈ ڈان دائود ابراہیم پاکستان میں چھپا ہوا ہے جبکہ پاکستان نے بھارتی اقدامات کی ہمیشہ سے تردید کی ہے اور کہا ہے کہ اگر دائود ابراہیم کی پاکستان میں موجودگی کے حوالے سے کسی کے پاس کوئی اطلاعات ہیں تو وہ ہم سے شیئر کریں۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…