پیر‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2026 

جنگ ستمبر کا 14 واں روز،بھارتی میجر جنرل کی ڈائری سے اہم انکشافات سامنے آگئے

datetime 14  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی) ستمبر 1965 کی جنگ کے 14ویں روز لاہور کے محاذ سے ملنے والی بھارتی میجر جنرل کی ڈائری سے سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے۔

اس جنگ کے دوران مختلف محاذوں پر پاک فوج اور پاک فضائیہ نے دشمن کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں اور دشمن کو بدترین ہزیمت سے دوچار کیا۔بھارتی میجر جنرل کی ڈائری میں بھارتی فوج کو جنگ سے متعلق احکامات کا عندیہ دیا گیا جبکہ بھارتی افواج کو اقتدار کی جنگ میں مہرے کے طور پر استعمال کیے جانے کا بھی گھنائونا انکشاف ہوا۔نئی دہلی کے سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کے خلاف بھارتی فوج کی ناقص کارکردگی حکومت کے لیے بڑا بحران بن گئی تھی۔ پاک فوج نے لاہور میں مقبول پور کے محاذ پر دشمن کا حملہ پسپا کرتے ہوئے 150 بھارتی فوجی ہلاک کیے، جبکہ دشمن اس سے دگنے زخمی فوجی چھوڑ کر بھاگ گیا۔گدرو کے محاذ پر پاکستانی فوج نے بھارتی پوسٹ پر قبضہ کرتے ہوئے ایک بھارتی افسر اور 35 سپاہیوں کو جنگی قیدی بنا لیا تھا۔14ستمبر کو بھارتی فضائیہ کو مزید 11 جنگی طیاروں کا نقصان اٹھانا پڑا، جس سے بھارتی فضائیہ کے تباہ شدہ طیاروں کی تعداد 80 ہوگئی، جبکہ 5 بھارتی ٹینک بھی تباہ کردیے گئے۔تعداد میں کم ہونے کے باوجود پاک فضائیہ کے بہادر پائلٹس نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے دشمن پر برتری کو ثابت کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…