اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح سے متعلق اہم اطلاعات سامنے آئی ہیں، ذرائع کے مطابق نکاح کی تقریب کل شام جاتی امرا میں منعقد کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ماہ نور صفدر کا نکاح معروف صنعت کار جبار خالد کے صاحبزادے اذان جبار کے ساتھ ہوگا۔ تقریب شام 5 بجے جاتی امرا میں ہونے کی توقع ہے، جس میں شریف خاندان کے افراد اور قریبی رشتہ داروں کو ہی مدعو کیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ اذان جبار کاروباری شخصیت جبار خالد کے بیٹے ہیں، جو فلور ملز کے کاروبار سے وابستہ ہیں اور کاروباری حلقوں میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق نکاح کی تقریب کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور اسے سادہ اور محدود خاندانی تقریب تک رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تقریب میں دونوں خاندانوں کے قریبی عزیز و اقارب کی شرکت متوقع ہے۔
ماہ نور صفدر کے نکاح کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد سیاسی و سماجی حلقوں میں بھی اس حوالے سے دلچسپی دیکھی جا رہی ہے، تاہم تقریب میں شریک مہمانوں اور دیگر انتظامات کی مکمل تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق نکاح سے متعلق یہ معلومات ابتدائی طور پر سامنے آئی ہیں، جبکہ حتمی اور باضابطہ تفصیلات خاندان کی جانب سے اعلان کے بعد ہی واضح ہوں گی۔



















































