جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

داعش نے برطانیہ میں اپنے کارکنوں کو ایسی نئی ہدایات جاری کردیں

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوز ڈیسک) داعش نے پیرس میں خوفناک حملوں کے بعد برطانیہ کو نشانہ بنانے کی تیاری شروع کردی ہے اور اس مقصد کے لئے برطانیہ میں اپنے کارندوں کو ایسے خفیہ پیغامات دئیے ہیں کہ یورپی سکیورٹی حکام گھبرا کررہ گئے ہیں۔ برطانوی خفیہ ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ اس بار حملوں کے لئے ایک نئی اور کہیں زیادہ خطرناک حکمت عملی استعمال کی جارہی ہے۔ جریدے ڈیلی میل کے مطابق برطانوی انٹیلی جنس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ پیرس میں ہونے والے حملوں سے کچھ دن پہلے برطانیہ میں مقیم داعش کے کارندوں کو یہ پیغامات دئیے جارہے تھے کہ عنقریب برطانیہ میں بھی حملے ہونے والے ہیں۔ برطانوی سیکیورٹی اداروں کے مطابق پچھلے کچھ دنوں کے دوران کچھ ایسے خفیہ پیغامات بھی پکڑے گئے ہیں کہ جن میں برطانیہ میں مقیم داعش کے لوگوں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ شام کی طرف سفر کرکے مشکلات میں مت پڑیں بلکہ برطانیہ میں ہی اپنا خفیہ قیام جاری رکھیں، حتیٰ کہ انہیں حملے کا حکم جاری کردیا جائے۔جریدے ڈیلی میل کا کہنا ہے کہ یہ پیغامات پچھلے دو ہفتے کے دوران داعش کے لئے ہمدردی رکھنے والے برطانوی افراد کو بھیجے گئے ہیں۔ ممکنہ حملہ آوروں سے یہ گفت و شنید بھی کی جارہی ہے کہ ان کے پاس کس قسم کے ہتھیار موجود ہیں اور انہیں مزید کس قسم کے ہتھیاروں اور وسائل کی ضرورت ہوگی۔ برطانوی خفیہ اداروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پیغامات کی نوعیت سے ظاہر ہوتا ہے کہ کسی بھی وقت دہشت گردی کا کوئی بڑا واقعہ رونما ہو سکتا ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…