پیر‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2026 

محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی

datetime 7  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو خیبرپختونخوا کے علاقوں میں شام اوررات کے اوقات میں دیر، سوات، چترال، کوہستان اور بٹگرام میں چند مقامات پر تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، اسی طرح مری، گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بونداباندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے،جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہو ائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے جبکہ کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم پنجاب، پٹن اور گلگت بلتستان میں تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش پنجاب کے شہر سرگودھا میں 35ملی میٹر جبکہ لاہور میں 20ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 43 اور دادو میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…