بدھ‬‮ ، 23 ستمبر‬‮ 2026 

پمز آتشزدگی میں نومولود کو بچانے والی نرس کو تمغہ خدمت اور ایک کروڑ انعام دینے کا اعلان

datetime 3  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پمز آتشزدگی واقعہ میں اپنی جان پر کھیل کر نومولود کی جان بچانے والی نرس رضیہ نورین سے جمعرات کو یہاں ملاقات کی اور ان کی ہمت اور جذبے کی تعریف کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ نرس رضیہ نورین نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر جس ہمت اور عظیم مقصد کے لیے اس نومولود کی جان بچائی ،اس نیک عمل کے لئے اللہ تعالیٰ بہت اجر عطا فرمائے گا،پوری قوم کو ان پر فخر ہے اور ان کی ہمت اور بہادری کی معترف ہے، جس نومولود کی انہوں نے جان بچائی ان کی والدہ بھی پوری زندگی ان کو اپنی دعائوں میں یاد رکھیں گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ عظیم مقصد کے لئے اپنی جان خطرے میں ڈال کر نومولود کی جان بچانا عظیم عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم کی بیٹی رضیہ نورین کا کارنامہ تاریخ میں سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم کارہائے نمایاں انجام دینے پررضیہ نورین کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔وزیراعظم نے اعلان کیا کہ 23 مارچ کو رضیہ نورین کو ان کی خدمات کے اعتراف میں تمغہ خدمت دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ روپے کا انعام دراصل ان کی حوصلہ افزائی کے لئے ہے جس کی وہ حقیقی طور پر مستحق ہیں۔ نرس رضیہ نورین نے وزیراعظم کو بچی کی جان بچانے اور آتشزدگی کے واقعہ سے متعلق تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔

رضیہ نورین نے کہا کہ وہ اس حوصلہ افزائی پر خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی دیگر ساتھی نرسز بھی اتنی ہی محنت اور لگن سے کام کرتی ہیں۔ یہ بڑا دل خراش واقعہ تھا۔ انہو ں نے بتایا کہ وہ انہوں نے آگ کو دیکھا اور جان کی پرواہ کئے بغیر اندر چلی گئی۔ انہوں نے ایک چھوٹی بچی آصفہ کو بچایا اور باہر لا کر جلدی سے ڈاکٹرعبدالرحمن کے حوالے کیا تاکہ رش میں وہ محفوظ ہاتھوں میں رہے اور دوسرے بچوں کی جان بچانے کی بھی کوشش کی لیکن ہنگامی صورتحال کی وجہ سے ایسا نہیں ہو سکا، آگ تیزی سے پھیل گئی اور اچانک اندھیرا ہو گیا اور دھواں پھیل گیا۔

انہوں نے حوصلہ افزائی پر وزیراعظم سے اظہار تشکر کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پمز آتشزدگی بہت دلخراش واقعہ ہے، ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جبکہ وزارت صحت کو پمز ہسپتال میں سہولتوں کی بہتری اور مسائل کے حل کے لئے ہدایات جاری کی ہیں۔اس موقع پروزیراعظم محمد شہباز شریف نے رضیہ نورین کو ایک کروڑ روپے کا چیک دیا۔ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…