اتوار‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2026 

لاہور میں شوہر سے جھگڑے پر ماں نے نومولود بیٹے کو مبینہ طور پر نالے میں پھینک دیا، ملزمہ گرفتار

datetime 2  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) لاہور کے علاقے سبزہ زار میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں شوہر سے مبینہ جھگڑے کے بعد ایک خاتون پر اپنے نومولود بیٹے کو گندے نالے

میں پھینکنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے ترجمان کے مطابق نومولود بچہ 26 روز قبل پیدا ہوا تھا، جسے مبینہ طور پر پلاسٹک کے شاپر میں ڈال کر نالے میں پھینکا گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور نالے سے بچے کی لاش برآمد کرلی۔

پولیس نے واقعے میں مبینہ طور پر ملوث خاتون شمسیلہ کو حراست میں لے کر اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ حکام کے مطابق مقدمے میں اقدام قتل کی دفعہ شامل کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق پولیس نے نومولود کی لاش اپنی تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی شروع کردی ہے، جبکہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے مزید تفتیش انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کردی گئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے دوران واقعے کی اصل وجوہات اور دیگر حقائق سامنے لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…