جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی پولیس کی القطیف میں کارروائی، آتشیں اسلحہ اور ایرانی کرنسی برآمد کرنے کا دعویٰ

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(آئی این پی)سعودی عرب کی پولیس نے القطیف شہر کے القدیح قصبے میں ایک مشکوک مکان پر چھاپہ مار کروہاں سے آتشیں اسلحہ، گولہ بارود اور بھاری مقدار میں ایرانی کرنسی برآمدکرلی۔غےر ملکی مےڈےا کے مطابق سعودی وزات داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی نے میڈیا کو بتایا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے القدیح قصبے میں ایک مشکوک مکان کی تلاشی لی جس میں چھپایا گیا ایرانی اسلحہ، ایرانی کرنسی اور دوسرے ملکوں کی کرنسی کی بھاری مقدار قبضے میں لی گئی ہے تاہم کسی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔ترجمان نے بتایاکہ پولیس کی کارروائی کے دوران ایران سے لائی گئے مواصلاتی آلات اور وائر لیس فون بھی قبضے میں لیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ آتشیں اسلحہ اور دیگر فوجی سازومان کی بھاری مقدار بھی قبضے میں لی گئی۔ القدیح میں چھپائے گئے اس عسکری ساز وسامان کو ملک میں ممکنہ طور پر دہشت گردی کے مقاصد کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔ سیکیورٹی اداروں نے کرنسی ایرانی فوجی ساز وسامان کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔قبل ازیں القطیف کے سیھات شہر میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں دو سعودی سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہو گئے تھے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا تھا۔ خیال رہے کہ القدیح میں 22 مئی کو ایک جامع مسجد میں ہونے والے خود کش بم دھماکے میں 19 نمازی شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…