لاہور(آن لائن) چئیرمین آئی پی ایل راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان اپنے کرکٹ ویںیوز کی سیکورٹی بہتر بنا دے تو بھارت سیریز کھیلنے کیلئے آنے کو تیار ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین آئی پی ایل راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کو آپس میں کرکٹ کھیلنی چاہیئے۔ اگر پاکستان اپنے کرکٹ ویںیوز خاس کر لاہور کی سیکورٹی بہتر بنا دے اور آئی سی سی اجازت دے دے تو بھارت سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان آنے کو تیار ہے۔