منگل‬‮ ، 01 ستمبر‬‮ 2026 

بھارت کی خوبرو اداکارہ کی نازیبا ویڈیو وائرل

datetime 1  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ شالنی پانڈے سے منسوب ایک نامناسب ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کرنے لگی،

جس کے بعد اداکارہ نے وضاحت کرتے ہوئے ویڈیو کو جعلی قرار دے دیا۔

’ارجن ریڈی‘ سے شہرت حاصل کرنے والی شالنی پانڈے نے اپنے انسٹاگرام بیان میں کہا کہ وائرل ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون وہ نہیں ہیں بلکہ یہ مواد مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ خواتین کو نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت کا غلط استعمال انتہائی تشویش ناک رجحان ہے۔ ان کے مطابق ایسے مواد کی حوصلہ شکنی ضروری ہے تاکہ ٹیکنالوجی کو کسی کی عزت، شناخت یا نجی زندگی متاثر کرنے کے لیے استعمال نہ کیا جاسکے۔

شالنی پانڈے نے سوشل میڈیا صارفین سے بھی درخواست کی کہ اگر انہیں یہ ویڈیو کہیں نظر آئے تو اسے آگے شیئر یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے بجائے متعلقہ پلیٹ فارم پر رپورٹ کریں، تاکہ جعلی مواد کے مزید پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔

بھارتی اداکارائیں بھی ڈیپ فیک کا نشانہ بن چکیں

شوبز شخصیات کے چہروں اور شناخت کو استعمال کرتے ہوئے جعلی ویڈیوز بنانے کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔ اس سے قبل عالیہ بھٹ، رشمیکا مندانا، کترینہ کیف اور کاجول سمیت کئی بھارتی اداکاراؤں سے منسوب جعلی یا ڈیپ فیک مواد سوشل میڈیا پر سامنے آچکا ہے۔

خاص طور پر رشمیکا مندانا کی جعلی ویڈیو نومبر 2023 میں بڑے پیمانے پر وائرل ہوئی تھی، جس کے بعد بھارت میں ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے غلط استعمال اور خواتین کی ڈیجیٹل پرائیویسی کے تحفظ پر بحث نے شدت اختیار کی۔

کاجول سے منسوب ایک جعلی ویڈیو بھی سامنے آچکی ہے جس میں مصنوعی طریقے سے ان کا چہرہ نامناسب مواد پر استعمال کیا گیا تھا۔ ایسے واقعات نے ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے ذریعے کسی شخص کی شناخت اور ساکھ کو نقصان پہنچانے کے خدشات کو مزید نمایاں کیا ہے۔

شالنی پانڈے کا فلمی کیریئر

شالنی پانڈے نے 2017 میں تیلگو فلم ’ارجن ریڈی‘ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا، جہاں انہوں نے وجے دیوراکونڈا کے مد مقابل مرکزی کردار ادا کیا۔ فلم کی کامیابی کے بعد انہیں جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری میں نمایاں شناخت حاصل ہوئی۔

بعد ازاں اداکارہ نے تیلگو کے علاوہ تامل اور ہندی فلموں میں بھی کام کیا۔ ان کی فلموں میں ’مہانتی‘، ’118‘، ’100% کدال‘، ’جیش بھائی جوردار‘ اور ’مہاراج‘ شامل ہیں۔

شالنی پانڈے کو آخری بار ’راہو کیتو‘ میں پلکیت سمراٹ، ورون شرما اور چنکی پانڈے کے ساتھ اداکاری کرتے دیکھا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)


میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…