اتوار‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2026 

پب جی موبائل کے کنٹینٹ کریئیٹر فاروق احمد چل بسے، گیمنگ کمیونٹی سوگوار

datetime 29  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈ یسک) مشہور PUBG موبائل کانٹینٹ کریئیٹر فاروق احمد، جنہیں گیمنگ کی دنیا میں ’وائے ٹی‘ کے نام سے جانا جاتا تھا، کے انتقال کی خبر نے ان کے مداحوں اور

گیمنگ کمیونٹی کو افسردہ کردیا۔فاروق احمد کے قریبی دوستوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے ان کے انتقال کی اطلاع دی۔ دوستوں کے مطابق گیمنگ کمیونٹی کے مقبول کریئیٹر فاروق احمد کینیڈا کے صوبے البرٹا کے شہر کیلگری میں پیش آنے والے ایک موٹر سائیکل حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔خبر سامنے آنے کے بعد PUBG موبائل سے وابستہ متعدد معروف شخصیات اور گیمنگ کریئیٹرز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فاروق احمد کو یاد کرتے ہوئے ان کے لیے تعزیتی پیغامات جاری کیے اور ان کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔فاروق احمد نے PUBG موبائل سے متعلق ویڈیوز اور مختلف گیمنگ مواد کے ذریعے بڑی تعداد میں ناظرین اور مداح بنائے تھے۔

ان کے یوٹیوب چینل ’Farooq Ahmad YT‘ کو تقریباً 9 لاکھ 25 ہزار افراد سبسکرائب کرچکے تھے، جبکہ انسٹاگرام پر بھی ان کے قریب 85 ہزار فالوورز موجود تھے۔گیمنگ کے شوقین افراد میں فاروق احمد کی شہرت کی ایک بڑی وجہ ان کا نایاب اور قیمتی PUBG موبائل اکاؤنٹ بھی تھا۔ وہ اپنی ویڈیوز میں گیم کے مہنگے UC پیکیجز، نایاب اشیا، جدید ویپن اپ گریڈز اور وسیع کلیکشنز دکھاتے تھے۔ان کے کانٹینٹ میں ایک ایسی ویڈیو بھی شامل تھی جس میں انہوں نے ایک انتہائی قیمتی PUBG موبائل اکاؤنٹ پیش کیا تھا، جسے وہ دنیا کے مہنگے اور منفرد اکاؤنٹس میں شمار کرتے تھے۔ یہی نایاب کلیکشن ان کے گیمنگ کانٹینٹ کو دوسرے کریئیٹرز سے منفرد بناتا تھا۔تاہم فاروق احمد کے انتقال کی باضابطہ تصدیق تاحال ان کے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے سامنے نہیں آئی۔ اس کے باوجود ان کے دوستوں، مداحوں اور گیمنگ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)


ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…