اسلام آباد (نیوز ڈیسک )افریقی ملک بوٹسوانا کی ایک کان سے ایک انتہائی بیش قیمت ہیرا دریافت کیا گیا ہے۔ اس بیش قیمت ہیرے کا وزن ایک ہزار ایک سو گیارہ قیراط بتایا گیا ہے۔ یہ ہیرا گزشتہ ایک سو سال سے زائد عرصے کے دوران دنیا کی کسی بھی کان سے ملنے والا سب سے زیادہ بڑا اور وزنی ہیرا ہے۔ اِس سے قبل 1905ءمیں جنوبی افریقا کی ایک کان سے ’کالینَن‘ نامی ہیرا دریافت کیا گیا تھا جو تین ہزار قیراط سے زائد وزن کا تھا۔ کالینن کو بعد میں کئی ٹکڑوں میں تقسیم کرکے فروخت کیا گیا تھا۔ بوٹسوانا کی کان سے ملنا والا ہیرا انتہائی اعلیٰ کوالٹی کا قرار دیا گیا ہے جو ’کالینن‘ ہیرے کی طرح باہر سے کھردرا نہیں ہے۔ بوٹسوانا دنیا میں دوسرا بڑا ملک ہے جس کی کانوں میں سے ہیروں کی دستیابی ہوتی رہتی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں